فرح عظیم شاہ کا کوئٹہ کاریز حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

0 201

کوئٹہ ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کا کوئٹہ کے نواحی علاقہ کیچی بیگ میں کاریز حادثے میں دو قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ کاریز حادثے میں نوجوان اور بچے کی ہلاکت انتہائی افسوناک واقعہ ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ کاریز میں گرنے والے بچے کو بچانے کے لیے بہادرنوجوان بالاچ نوشیروانی نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کاریز میں اتارے،ایک انسانی جان بچانے کے لیے بہادر نوجوان نے اپنی جان تک قربان کی ۔ترجمان صوبائی حکومت بالاچ نوشیروانی کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نی اس کوشش میں اپنی جان قربان کرکے شہادت کے عظیم رتبہ پر فائز ہوئے۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے بہادر بالاچ نوشیروانی اور مرحوم بچے کے خاندانوں سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.