بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

1 99

 سری نگرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔

جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک مکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لاش لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا کہ نوجوان مقابلے میں مارا گیا۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے گی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے پولیس کے دعوے کو جھوٹ قرار دیدیا۔

علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نے نوجوان کے قتل پر احتجاج بھی کیا اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اُٹھا رکھے تھے۔

1 Comment
  1. […] کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے تینوں نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کیا۔ جموں اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کر لوگوں پر تشدد کیا اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔ متعدد گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.