اسلام آباد میں خاتون کیخلاف گمنام شہری کی درخواست پر درج مقدمہ خارج
اسلام آباد پولیس نے نامعلوم شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی.
پولیس نے تھانہ آبپارہ میں خاتون کے خلاف درج مقدمہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو ڈسچارج رپورٹ دے دی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے انکوائری رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گمنام شہری کی درخواست پر درج مقدمہ واپس لے لیا ، گمنام شکایت پر فوجداری کارروائی شروع نہیں کی جاسکتی ، خاتون کیخلاف ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جاسکتی تھی۔
پولیس کے رویے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی لالہ موسیٰ یا وزیر آباد کا گاؤں نہیں جو آپ نے یہ کام شروع کر رکھا ہے ، پٹشنر کوئی مقدمہ درج کرانا چاہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتی ہے۔
عدالت نے مقدمہ اخراج رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی۔
ایف آئی آر کے مطابق 8 نومبر کو ویمن پولیس اسٹیشن میں درخواست موصول ہوئی ، خاتون شراب کے نشے میں دھت سپر مارکیٹ ریسٹورنٹ گئی ، خاتون نے ریسٹورنٹ میں بیٹھے لوگوں کو دھمکیاں لگانی شروع کر دیں۔
پٹشںر خاتون نے درخواست میں کہا تھا کہ مجھ پر درج ایف آئی آر میں نہ مدعی کا نام نہ پتہ نہ ہی موبائل نمبر درج ہے، درخواست کے آخر میں صرف یہ لکھا ہے ” ایک پاکستان کا شریف شہری ہوں۔
[…] اسلام آباد: نیب ترامیم کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیے گئے۔ […]
[…] اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ملک بھر میں متعدد مقدمات کے معاملے پر بار کونسلز کو معاونت کے لیے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ […]
[…] اسلام آباد: پاکستان نے منی لانڈرنگ سے متعلق جنوبی افریقہ کے ساتھ ایم اور یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ […]
[…] اسلام آباد: ایوان صدر نے صدر مملکت عارف علوی سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کی ہے۔ […]
[…] اسلام آباد: روس سے خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کل پاکستان پہنچے گا۔ […]
[…] اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں 6 یونین کونسلوں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیا۔ […]
[…] اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اپنے کئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کے باوجود قومی اسمبلی کے تین اہم عہدے لینے کی خواہشمند ہے۔ […]
[…] اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تمام سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کےلیے مختص کوٹے پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ […]