غریب عوام کو عمران خان کی سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے غربت میں دھکیل دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

0 94

کراچی(امروز ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 فروری سے عوامی لانگ مارچ شروع کرنے جا رہی ہے، یہ عوامی لانگ مارچ اس مہنگائی کے خلاف ہے، جس نے اس غریب عوام کو شدید مشکلات کا شکار بنا دیا ہے، غریب عوام کو عمران خان کی سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے غربت میں دھنس دیا ہے۔بلاول ہاﺅس میڈیا سیل سے عالمی یوم سماجی انصاف پر جاری پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے معاشرے کے ہر طبقے کوسماجی انصاف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے

۔انہوں نے کہاکہ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہی ملک کو پرامن، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کی چابی ہے۔سماجی انصاف ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے اور جدوجہد کا سنگ بنیاد ہے،ہم خواتین، مزدوروں، نوجوانوں اور اپنی معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت آتی ہے،

تو وہ عوام کو سماجی انصاف فراہم کرتی ہے، ناانصافیوں کے خلاف قربانیوں کی ایک طویل تاریخ کے بعد پی پی پی اب معاشرے کے ہر طبقے میں سماجی ناانصافیوں کے متاثرین کے لیے ایک امید ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے دوران ہماری جانب سے کیئے گئے سیاسی خواہ انتظامی فیصلوں نے ناتواں اور کمزوروں کو اپنا بہتر مستقبل کا خواب دیکھنے کے قابل بنایا۔پی پی چیئرمین نے کہاکہ ہماری پارٹی کے بانی وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سماجی عدم مساوات کے خلاف تحریک چلائی، قائدِ عوام نے ملک میں پہلی بار عوام کے لیئے ایک فرد ایک ووٹ کا حق حاصل کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو تو بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی پاداش میں عدالتوں کے چکر لگوائے گئے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں زچہ و بچہ کی صحت کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر بھی سماجی تحفظ کے ایک ماڈل منصوبے کے طور پر سراہا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے سیاسی طور ایسے بیشمار اقدام اٹھائے، جو ملک میں سماجی انصاف کو فروغ دینے کا موجب بنے،

ان اقدام نے ان طبقات کو بااختیار بنایا جنہیں تاریخ میں ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔وہ ذمہ داری یہ ہے کہ وہ قوم کو غربت، مہنگائی، بیروزگاری، انتہا پسندی اور ظلم و جبر کے چنگل سے نجات دلانے کے لیے ہمارا ساتھ دے۔پی پی چیئرمین نے کہاکہ پیپلز پارٹی بے آواز شہریوِں کی طاقتور آواز بنی رہے گی،کیونکہ ہماری پارٹی کی بنیاد ہی ایک مقصد کے تحت رکھی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی تاریخی کردار ادا کرکے پاکستان کو ایک پرامن، مساوات پر مبنی و متحرک جمہوری معاشرہ بنائے گی، پاکستان کو پی پی پی مسلم ممالک کا ایک رول ماڈل ملک بنائےگی۔

عمران خان کی سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے غربت میں دھکیل دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری">
Leave A Reply

Your email address will not be published.