آڈیو لیکس؛ عمران خان کا چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط

0 119

 اسلام آبادچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آڈیو لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط لکھ دیا۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کون سا قانون کسے خفیہ ریکارڈنگز کا حق دیتا ہے؟ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔ آڈیو لیکس معاملے پر میری درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

دریں اثنا عمران خان نے آڈیو لیکس تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست دائر کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس کے خلاف آئینی درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے پٹیشن واپس کر دی۔

متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل تاحال مقرر نہیں کی گئ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اِن چیمبر اپیل کو 8 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.