چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلوچستان سمیت دیگر چیمبرز اور صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے

0 152

کوئٹہ(امروز نیوز) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمعہ خان بادیزئی،سینئر نائب صدر صلاح الدین،نائب صدر محمد یاسین رئیسانی و دیگر عہدیداران نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے ہمراہ چین جانے والے وفد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفد کے حوالے سے چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلوچستان سمیت دیگر چیمبرز اور صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے بلکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے منظور نظر افراد سمیت دیگر کو سیاسی بنیادوں پر وفد میں شامل کر کے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کی دل آزاری کی ہے اور ان کے اس اقدام سے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران کو سخت مایوسی ہوئی ہے چین پاکستان کا اہم ترین دوست ملک ہے بلکہ سی پیک میں بھی ان کا پاکستان کے ساتھ مشترکہ کاوشیں دنیا کے سامنے ہیں ایسے میں چین جانے والے وفد میں حقیقی صنعتکاروں ،تاجروں کی عدم شمولیت افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر صنعت و تجارت نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو بلوچستان کے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کا نمائندہ قرار دیتے ہوئے صنعت و تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے بلوچستان کے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات و مسائل کو ختم کرنے اور صوبے میں تجارت کے فروغ کے لئے ڈپٹی اسپیکر کو صوبے کے تاجروں کی آواز ان تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی مگر افسوس ڈپٹی اسپیکر کے حالیہ اقدام نے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران سمیت سب کو مایوس کر دیا ہے بلکہ تبدیلی کا نعرہ بھی دھندلا سا گیا ہے انہوں نے اپنے بیان میں چین جانے والے وفد میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے منظور نظر افراد کی شمولیت پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کو بلوچستان کی صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کسی صورت قبول نہیں کریں گے بلکہ اس کے خلاف ہر فورم پر صدائے حق بلند کی جائے گی بلکہ اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اپنے تحفظات و خدشات سے وفاقی وزارت تجارت سمیت دیگر حکومتی حکام کو بھی آگاہ کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.