وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت (آج) منگل کو ہو گا
اسلام آباد (امروز نیوز)وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت (آج) منگل کو ہو گا-جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا-تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزارت داخلہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تشکیل کیلئے سمری پیش کرے گی-چیف کمشنر اسلام آباد بورڈ کے چیئرمین ہوں گے بورڈ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کیلئے سروس رولز اور سٹریکچر کی منظوری دے گا-مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ایکسٹرنل ممبر نامزد کرنے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے- اجلاس میں بینکنگ کورٹ نو کراچی میں جج کی تعیناتی کی منطور دی جائے گی-پاکستان کریڈٹ گارنٹی کمپنی کی بطور ڈویلپمنٹ مالیاتی ادارے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا-وفاقی کابینہ ای سی سی کے 15مئی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی-کابینہ کے الیٹریک کو نیشنل گرڈ سے اضافی 150میگاواٹ بجلی کی فراہمی کی حتمی منظوری دے گی- رپورٹ کے مطابق کابینہ رواں سال کیلئے سرکاری شعبہ میں گندم کی خریداری کی حتمی منظوری دیدی-گندم کی خریداری کا ہدف 51لاکھ پچاس ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے-ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنمنٹ حج سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے-