سمیر حسین پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر مقرر

0 184

اسلام آباد پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اجمل لودھی کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد کوچ سمیر حسین کو نیا مینجر مقرر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجمل لودھی نے اپنے بیٹے کی علالت کی وجہ سے ذمے داری جاری رکھنے سے معذرت کی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کیلئے ویزا سمیت تمام سفری انتظامات مکمل ہیں، کھلاڑی ڈیلی الاونس کے منتظر ہیں۔پاکستان ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے کے لیے عمر بھٹہ کی قیادت میں 24 جولائی کو اسلام آباد سے برمنگھم روانہ ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.