اماراتی صدر کا دورہ، فرانس کو خام تیل اور ڈیزل کی فراہمی کی پیشکش

1 220

ابوظہبیمتحدہ عرب امارات نے فرانس کو خام تیل اور ڈیزل فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ خدشہ ہے کہ یوکرین جنگ کے باعث مغربی پابندیوں کے ردعمل میں روس یورپ کو گیس کی فراہمی روک سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مئی میں اقتدار سنبھالنے کے بعد امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر پیرس پہنچے ۔

پیرس کے ایلیسی پیلس میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے ملاقات میں انہیں یہ پیشکش کی۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تمام لوگوں خاص طور پر فرانس کے لیے توانائی کے تحفظ کی حمایت کے لیے پرعزم ہے اور توانائی کے شعبے میں تعاون ہمارے لیے اہم ہے۔فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کے دوران مستقبل میں توانائی کی ضروریات، موسمیاتی تبدیلیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے علاوہ علاقائی سلامتی و استحکام کو تقویت دینے کی کوششوں کے شعبوں میں مشترکا اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک وسیع تر اسٹریٹجک معاہدے پر بھی دستخط کیے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد دونوں ملکوں میں ہائیڈروجن اور جوہری توانائی کے قابل تجدید شعبوں میں مشترکا سرمایہ کاری کے منصوبوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

1 Comment
  1. […] واشنگٹن امریکی سی آئی اے کے سربراہ نے کہا ہے کہ روسی صدر کی بیماری کے حوالے سے ان کے پاس کوئی اطلاعات نہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.