نبی کریم حضرت محمدکی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے، فواد چوہدری

0 105

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمدکی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔انہوں نے 12 ربیع الاول یوم ولادت رسولﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ریاست مدینہ کے تصور سے پوری طرح رہنمائی حاصل کر کے وطن عزیز کو ایک فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں، اب منزل زیادہ دور نہیں، بہت جلد اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں اسوہ حسنہ سے رہنمائی لے کر معاشرے میں امن و بھائی چارے کے فروغ اور فلاح انسانیت کے لیے کام کرنا ہو گا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ خاتم النبینکی حیات طیبہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت کی سیرت و کردار کی تعمیر اور اخلاق و اعمال کی درستگی کی عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہمیں قومی، مذہبی اور اجتماعی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی سوچ اور رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ ہم عشق محمد کو اپنے کردار، گفتار اور عملی نمونہ سے دنیا پر ثابت کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ ماہ ربیع الاول ہمارے لئے باعث رحمت و بخشش ہو اور اللہ تعالی ہمیں محسن انسانیت نبی کریمکے اسوہ حسن پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور وطن عزیز کو حقیقی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.