یورپی یونین نے ایران کے ڈرونز، 3فوجی افسران پرپابندی عائد کردی

0 176

برسلز: یورپی یونین نے ایران کی ڈرون بنانے والی کمپنی اور دو سینئیر فوجی افسران پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے ایران کی ڈرون بنانے والی ایک کمپنی اور پاسداران انقلاب کےبریگیڈئیر جنرل سعید آغا جانی سمیت 3 سینئر فوجی افسرا ن پر پابندی عائد کردی۔

ایرانی ڈرون کمپنی اور فوجی افسروں پر پابندی یوکرین جنگ میں مبینہ طور پر ڈرون فراہم کرنے کے الزام پر لگائی گئی ہے۔یوکرینی فوج کا دعویٰ ہے کہ 13 ستمبر سے اب تک 220 سے زائد ایرانی ساختہ ڈرون گرائے جا چکے ہیں۔ ایرانی فوجیوں اور کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور ان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ اثاثے بھی منجمد کر دئیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.