پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان حریف باکسر کیل بروک سے شکست کھا گئے

0 171

مانچسٹر(امروز ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان حریف باکسر کیل بروک سے شکست کھا گئے ، حریف باکسر نے عامر خان کو چھٹے راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کردیا۔عامر خان کی شکست پر پاکستانی شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔مانچسٹرارینا میں ہونے والے مقابلے میںحریف باکسر کیل بروک ابتدا ءسے ہی حاوی نظر آئے اور مکوں کی بارش کر کے عامرخان کو نڈھال کر دیا۔ ریفری کو 12 راﺅنڈز پرمشتمل فائٹ چھٹے ہی راﺅنڈ میں ختم کرنا پڑ گئی

۔30 ہزار افراد کی گنجائش پر مبنی مانچسٹر ارینا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد عامر خان کی فائٹ دیکھنے کے لیے موجود تھیاوراس موقع پر مانچسٹر ایرینا پاکستان زندہ باد اور عامر خان کے نعروں سے گونجتا رہا۔۔پاکستانی شائقین کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آئی کہ عامر خان نے بری پر فارمنس کیوں دی، امید ہے اگلی فائٹ میں ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔کیل بروک سے شکست کے بعد باکسر عامر خان نے کہا کہ انہوں نے میچ سے پہلے ٹریننگ کے لیے بہت محنت کی لیکن شاید کچھ کمی رہ گئی تھی۔

انہوںنے خراب کارکردگی پر معذرت کرتے ہوئے اپنے حریف باکسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیل بروک نے بہترین کارکردگی دکھائی۔باکسر عامر خان نے مانچسٹر ارینا آئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کے دوران زبردست سپورٹ پر شائقین کے شکرگزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ شکست پربہت غمزدہ ہوں، جس طرح فائٹ کرنی چاہیے تھی نہیں کر سکا۔مانچسٹرارینا میں ہونے والے مقابلے میںحریف باکسر کیل بروک ابتدا ءسے ہی حاوی نظر آئے اور مکوں کی بارش کر کے عامرخان کو نڈھال کر دیا۔

ریفری کو 12 راﺅنڈز پرمشتمل فائٹ چھٹے ہی راﺅنڈ میں ختم کرنا پڑ گئی۔30 ہزار افراد کی گنجائش پر مبنی مانچسٹر ارینا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد عامر خان کی فائٹ دیکھنے کے لیے موجود تھیاوراس موقع پر مانچسٹر ایرینا پاکستان زندہ باد اور عامر خان کے نعروں سے گونجتا رہا۔۔پاکستانی شائقین کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آئی کہ عامر خان نے بری پر فارمنس کیوں دی، امید ہے

اگلی فائٹ میں ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔کیل بروک سے شکست کے بعد باکسر عامر خان نے کہا کہ انہوں نے میچ سے پہلے ٹریننگ کے لیے بہت محنت کی لیکن شاید کچھ کمی رہ گئی تھی۔انہوںنے خراب کارکردگی پر معذرت کرتے ہوئے اپنے حریف باکسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیل بروک نے بہترین کارکردگی دکھائی۔باکسر عامر خان نے مانچسٹر ارینا آئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کے دوران زبردست سپورٹ پر شائقین کے شکرگزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ شکست پربہت غمزدہ ہوں، جس طرح فائٹ کرنی چاہیے تھی نہیں کر سکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.