روس اور بیلاروس کے کھلاڑی ومبلڈن اوپن ٹینس میں نمائندگی سے محروم

0 20

لندن : یوکرین پر حملے کے باعث روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو ومبلڈن اوپن ٹینس میں نمائندگی سے محروم کر دیا گیا ہے۔

روسی گولہ باری کے اثرات کھیلوں پر بھی جاری ہیں، ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم ’’ومبلڈن اوپن‘‘ حکام نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

روس سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک ڈینیئل میدویدف اور نمبر چار اریانا سیبالینکا کو میگا ایونٹ میں نمائندگی سے محروم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ومبلڈن کے گراس کورٹ پر ٹینس کا میلہ 27 جون سے 10 جولائی تک سجے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.