ناخواندگی کے خاتمے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں : نصیب اللہ مری

0 22

کوہلو : صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز میر ہزار واڈھ سمیت ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ہے صوبائی وزیر نے میر ہزار واڈھ میں دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے ترقیاتی کام نہ ہونے کی شکایت پر متعلقہ آفیسروں پر برہم ہوئے اور میر ہزار واڈھ میں فوری بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کا مقصد لوگوں کے بنیادی مسائل ان کی زبانی سن کر ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ضلع کے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام کرنے کےلئے کوشاں ہیں زیر تعمیر ترقیاتی اسکیمات کے بروقت تکمیل سے لوگوں تک بنیادی سہولیات میسر آئیں گے تعلیم،بجلی، صحت، روزگار، واٹر سپلائی،پکی سڑکیں یہاں کے لوگوں کی بنیادی ضروریات ہیں جن سے ماضی میں علاقے کے لوگ مستفید نہیں ہوسکے ہیں عوامی نمائندہ ہوں لوگوں کے گھر جاکر ان کے درمیان بیٹھ کر مسائل حل کروں گا عوام سے کئے گئے وعدے پورا کرکے جاوں گا بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا صیح استعمال کریں کیونکہ ووٹ ایک طاقت ہے اور اس کے ذریعے آپ اپنے عوامی نمائندے کا انتخاب کرتے ہیں عوام دوست نمائندوں کے انتخاب سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ ساتھ تعلیمی ترقی اور ناخواندگی کے خاتمے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں صوبے میں پہلی بار اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ سکولوں اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سینٹروں کی قیام اور ان میں جدت سے تعلیمی میدان میں تبدیلی لیکر آرہے ہیں جس سے نظام تعلیم پر موثر اثرات مرتب ہوں گے اس موقع پر حاجی عبدالرحمن، میر دوست علی مری،صوبدار مری،سید ناظم شاہ و دیگر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.