کراچی سے عوامی ایکسپریس، کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس روانہ
کوئٹہ (امروز نیوز)
ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران معطل ٹرین آپریشن بحال ہونے پر کراچی اور کوئٹہ سے بھی پہلی ٹرینیں روانہ ہو گئیں۔
کراچی سے ٹرین آپریشن 56 روز بعد بحال ہوگیا، یہاں سے پہلی ٹرین عوام ایکسپریس مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کینٹ اسٹیشن کراچی سے 465 مسافر اپنی منزلوں کے لیے روانہ ہو گئے، 387 مسافر اکنامی کلاس، جبکہ 78 مسافر ایئر کنڈیشن کلاس میں سفر کر رہے ہیں۔
ادھر ٹرین آپریشن بحال ہونے کے بعد بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے جعفر ایکسپریس پشاور کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
پشاور کے لیے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس 10 بوگیوں پر مشتمل ہے۔