شیریں مزاری پر مقدمہ عثمان بزدارکی حکومت میں درج کیا گیا، مریم نواز

0 25

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کی گرفتاری پر کہا ہے کہ شیریں مزاری پر مقدمہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت میں درج کیا گیا۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ شیریں مزاری تو پکی چور ہیں، جب مجھے نوازشریف کے سامنے گرفتارکیا میرے اوپر تو کوئی الزام بھی نہیں تھا، مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا، میں بے گناہ تھی، میرے خلاف آج تک یہ کوئی کیس ثابت نہیں ہوسکا۔

مریم نواز نے کہا کہ شیریں مزاری پر 800 کنال بوگس اراضی کا کیس ہے، اینٹی کرپشن نے انہیں کسی وجہ سے ہی گرفتار کیا ہوگا لیکن ان کی گرفتاری سے خوشی نہیں ہوئی، نیوز چینل سے پتہ چلا انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.