حکومت بلوچستان نے صوبائی بجٹ2020.21 میں صوبے کے ہر ڈسٹرکٹ میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 8ارب سے زائد کی رقم مختص کی ہے،

0 169

،

کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے بجٹ 2020.21 میں صوبے کے ہر ڈسٹرکٹ میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 8 ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہیں۔ ڈویژنل کمشنرز سپورٹس کمپلیکس کے تمام پروجیکٹس کے پی ڈی ہونگے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے تحت بجٹ 2020/21 منصوبوں کیلئے باقائدہ فنڈز مختص کی گئی ہے، عوامی حلقوں نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹس میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کی اقدام کو خوش آئیند قرار دیاہے، اس سے قبل سابق ادوار میں کھیلوں کو اتنی توجہ نہیں دی گئی،لیکن موجودہ حکومت نے صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام ڈسٹرکٹس میں سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ بجٹ 2020.21 میں شامل کیاہے،جو صوبے میں کھیلوں کے حوالے سے انقلابی اقدام ہوگا۔واضع رہے صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ کی خصوصی دلچسپی سے سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان عمران گچکی”ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ اور ان کے ٹیم ورک کی وجہ سے صوبے میں پہلی بار کھیلوں کے حوالے سے میگاء منصوبہ حکومت بلوچستان نے صوبائی بجٹ 2020.21 میں شامل کیاہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.