بھارتی پنجاب کے وزیراعلی دریا کا آلودہ پانی پینے سے بیمار

2 65

وزیراعلی پنجاب بھگوانت مان آلودہ پانی پینے سے پیٹ کی شدید تکلیف کا شکار ہوگئے،اسپتال داخل
نئی دہلی بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگوانت مان دریا کا آلودہ پانی پی کربیمار ہوگئے اور اسپتال پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگوانت مان نے دریا کا آلودہ پانی پیا تھا اوراسے اپنی خوش قسمتی قرار دیا تھا۔انہوں نے دریا کی صفائی کے سلسلے میں منعقد تقریب میں آلودہ پانی پیا تھا۔

وزیراعلی پنجاب بھگوانت مان آلودہ پانی پینے سے پیٹ کی شدید تکلیف کا شکار ہوگئے۔ انہیں دلی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی دریا کے پانی سے گلاس بھرکر پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ ویڈیو میں وزیراعلی کے آلودہ پانی کے دوران لوگوں کوخوشی سے نعرے لگاتے بھی سنا گیا تھا۔

2 Comments
  1. […] رہے کہ آج وزیراعلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہے اور مد مقابل امیدواروں کے لئے […]

  2. […] وزیراعلی کے انتخاب کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا، پرویز الٰہی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.