نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا

0 140

(امروز نیوز)
پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست کو طلب کرلیا۔

نیب خیبرپختونخوا کی دستاویز کے مطابق افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کر کے 25 اگست کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

دستاویزکے مطابق ضیاء الرحمان پرغیرقانونی بھرتیوں اورمشینری کی خریدوفروخت میں کرپشن سمیت آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.