عالمی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کے دوران سیلاب کی تباہی سے آگاہ کیا۔شہباز شریف

0 201

پاکستان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔وزیر اعظم

اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کے دوران انہیں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کیا۔ جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدام کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا میں نے انہیں یہ بھی بتایا کہ پاکستان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کیلئے چند گھنٹے قبل نیو یارک پہنچا ہوں۔یہ سیلاب کی وجہ سے بڑے انسانی المیے سے پیدا ہونے والے غم اور درد کی کہانی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دوطرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ ایسے مسائل پر پیش کروں گا جن پر دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.