برٹنی اسپیئرز کو ایرانی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا مہنگا پڑگیا

0 88

نیویارک: مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایران کی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے پر ایرانی میڈیا کی جانب سے  تنقید کا سامنا  کرنا پڑ گیا۔

برٹنی  نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے زریعے ایرانی خواتین  کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے  لکھا تھا کہ ’میں اور میرے شوہر آزادی کی جنگ لڑنے والے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

یاد رہے کہ برٹنی اسپیئرز نے جون میں اداکار اور فٹنس ٹرینر سیم اصغری سے شادی کی  تھی جوکہ ایک ایرانی نژاد  ہیں، سیم اصغری  کا تعلق ایران سے ہے اور  سیم باقاعدگی سے سوشل میڈیا  پر  ایران کی موجودہ صورتحال سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

خیال رہے  کہ اس سے قبل گلوکارہ شکیرا نے بھی ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا جس پرانہیں  ایرانی میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.