عمران خان کو اقتدار سے نکالا آج ملکی سیاست سے بھی باہر کردیا، فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے عمران خان کو اقتدارسے نکالا آج ملکی سیاست سے بھی باہرکردیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فیصلے کو قوم کی فتح قرار دیتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے عمران خان کو اقتدارسے نکالا آج ملکی سیاست سے بھی باہرکردیا۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بہت پہلے ہماری بات مان لینی چاہیے تھی،
پہلے سے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان پاکستانی سیاست کا غیرضروری عنصر ہے، اس کے پیچھے بین الاقوامی اسٹیبلشنٹ ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ردعمل تحریک انصاف کی بوکھلاہٹ کو ظاہرکرتا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی توعوام انہیں کچل کررکھ دیں گے، اب پاکستان میں تخریب کاری نہیں چلے گی، قوم اب مزید گمراہ ہونے کوتیار نہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ثابت ہوگیا ہے، عمران خان نے پوری دنیا کولوٹا، ان صداقت کا یہ عالم ہے صبح کچھ کہتا ہے شام کو کچھ بولتا ہے، اس کا بیانیہ روز تبدیل ہوتا ہے۔