ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ (کل) سے شروع ہوگا
برج ٹاؤن(این این آئی) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بدھ سے برج ٹائون میں شروع ہو گا۔ شیڈول کے مطابقدونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز (کل) بدھ سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 31 جنوری سے 4 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 فروری تک کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی۔