امریکا میں خاتون کے پیٹ سے 50 پاوٓنڈ وزنی ٹیومر نکال دیا گیا

0 169

ایڈاہو: امریکا میں خاتون کے پیٹ سے کامیاب سرجری کے بعد 50 پاوٓنڈ وزنی ٹیومر کو نکال دیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو کی رہائشی خاتون تیزی سے بڑھتے ہوئے وزن، پیٹ میں درد اور مسلسل بگڑتی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔ سی ٹی اسکین میں خاتون کے پیٹ ٹیومر کا انکشاف ہوا۔ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے خاتون کے طبی ٹیسٹس کی روشنی میں ٹیومر کی تشخیص کی اور آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ 50 پاوٓنڈ وزنی ٹیومر کے باعث خاتون کا معدہ پسلیوں سے جا ملا تھا اور دماغ کو خون کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت پر مشتمل پیچیدہ آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سے 50 پاوٓنڈ وزنی ٹیومر نکال لیا گیا۔ خاتون تیزی سے روبہ صحت ہیں اور آپریشن کے بعد ان کا وزن 65 پاوٓنڈ تک کم ہوگیا ہے۔
خاتون کا کامیاب آپریشن کے بعد کہنا تھا کہ پیٹ میں مسلسل درد اور نقاہت کو ماہواری نظام میں خرابی سمجھ کر نظر انداز کرتی رہی اور دو برس تک پیٹ میں ٹیومر پھلتا پھولتا رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.