پاکستان کسٹمز کوئٹہ کے عملے نے مجسٹریٹ کے ہمراہ غیر ملکی اور غیر قانونی پیٹرول پمپوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے

0 153

کوئٹہ پاکستان کسٹمز کوئٹہ کے عملے نے مجسٹریٹ کے ہمراہ غیر ملکی اور غیر قانونی پیٹرول پمپوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نوا کلی اور مغربی بائی پاس پر تقریباً 47 پیٹرول پمپوں کو سیل کر کے کارروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹم کوئٹہ اشرف علی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز اکمل درانی ، عمیر ارشد نے سپرٹنڈنٹ خورشید حسنی سمیت دیگر عملے نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اور غیر ملکی پیٹرول فروخت کرنے والے پمپوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کوئٹہ کے نواحی علاقے نوا کلی میں 17 پیٹرول پمپس سیل کیئے اس کے علاوہ دوسری کارروائی میں مغربی بائی پاس پر 30 پمپوں کو سیل کیا دونوں کاررائیوں میں 47 پمپوں کو سیل کیا گیا اسسٹنٹ کلیکٹرز کسٹمز اکمل درانی اور عمیر ارشد نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں میں 47 غیر قانونی پمپوں کو سیل کیا گیا ہے جہاں پر غیر ملکی پیٹرول فروخت ہوتا تھا اس سے قبل بھی یہ کارروائیاں کی گئی ہیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گی انہوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں کیخلاف لوگوں نے ٹائر جلا کر احتجاج بھی کیا لیکن کسٹم کا عملہ غیر قانونی اقدامات کیخلاف اپنی ان کارروائیوں بلا تعطل جاری رکھے گا تا کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والے لوگوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کسٹم کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام سمیت غیر قانونی کاروبار کرنے والو ںکیخلاف بھی کارروائیاں جاری رکھے گا کیونکہ کسٹم کو جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے بھر پور طریقے سے نبھائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.