خضدار، آل پاکستان مری قومی اتحاد کیجانب سے خان محمد مری کی اہلیہ اور دو بچوں کی بیہمانہ قتل کیخلاف احتجاجی ریلی

0 717

خضدار  آل پاکستان مری قومی اتحاد خضدار کی جانب سے بارکھان میں خان محمد مری کی اہلیہ اور دو بچوں کی بیہمانہ قتل واقع کے خلاف ارباب کمپلیکس خضدار سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں پر مظاہرین سے ڈاکٹر ہزار خان مری وڈیرا منیر احمد مری حاجی محمد رحیم مری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان میں مری قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور ان کے دو بچوں کو جس سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے کنویں میں پھینکا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خان محمد مری گزشتہ کئی سالوں سے اپنی بیوی بچوں کی بازیابی کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھاتا رہا عدالتوں سے اپیل کی لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا پھر انکی اہلیہ نے قرآن کا واسطہ دے کے سردار عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل سے رہائی کی اپیلیں کرتی رہی لیکن نہ حکومت کی آنکھیں کھلی اور نہ انسانوں کو رحم آیا بالاخر وہی ہوا جس کا یقین تھا انہوں نے کہا کہ سب کو علم ہے کہ سردار کھیتران ایک ظالم اور جابر اور انسان دشمن درندہ ہے اس کے اپنے ہی خاندان کے لوگ ناقابل تردید ثبوت دے رہے ہیں کہ اس ظالم کے گھر میں ایسے کئی لوگ خواتین اور بچے نجی جیل میں قید ہیں جنہیں وہ اذیت دے کر قتل کرتا ہے مری قبائل کے معتبرین نے کہا کہ بارکھان سانحہ کے خلاف مری قبیلہ سراپا احتجاج ہے ہمارا وزیر اعظم پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعلی بلوچستان تمام قبائل کے سربراہان انسان دوست انسانوں سے پر زور اپیل ہے کہ درندہ صفت انسان بلوچ قوم و قبیلہ کے نام پر بدنما داغ سردار کھیتران کو گرفتار کرکے ان معصوم مظلوم خاتون اس کے بچوں کے قتل کا حساب لیا جائے اور اسکے نجی جیل میں قید دوسرے سینکڑوں خواتین اور بچوں کو بازیاب کرکے ازاد کیا جائے اگر خان محمد مری اور اسکے بچوں کے قاتل عبدالرحمن کھیتران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ہم سخت سے سخت لائحہ عمل اختیار کرکے ملک گیر احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت بلوچستان پر عائد ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.