گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں پولو گراو¿نڈ کوئٹہ کینٹ میں تقریب کا انعقاد
کوئٹہ (امروز نیوز)حکومت بلوچستان کی جانب سے آج (ہفتہ ) کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں پولو گراو¿نڈ کوئٹہ کینٹ میں تقریب کا انعقاد کیا جائیگا ، تقریب میں عوام شرکت کر سکے گی جبکہ علی ظفر ، اختر چنال سمیت دیگر آرٹسٹ فن کا مظاہرہ کریں گے ، تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (آج) ہفتہ کے روز کوئٹہ پہنچے گی جس کے اعزاز میں حکومت بلوچستان کی جانب سے پولو گراو¿نڈ کوئٹہ کینٹ میں تقریب کا انعقاد کیا جائیگا، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ہونگے جبکہ عوام الناس بھی اس تقریب میں شرکت کرسکیں گے ، تقریب کی انتظامیہ کے مطابق عوام کا کو ئٹہ کینٹ میں داخلہ 2بجے شروع کردیا جائیگا جس کے لئے موسیٰ چیک پوسٹ کے علاوہ تمام چیک پوسٹ استعما ل کی جا سکیں گی تاہم تقریب میں شرکت کے لئے شہریوں کو شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا جبکہ شام 6بجے کے بعد انٹری بند کردی جائیگی اور کسی بھی قسم کا اسلحہ ساتھ لانے پر بھی ممانعت ہوگی ،انتظامیہ کے مطابق تقریب میں پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ایوارڈ ز دئیے جائیں گے جبکہ معروف گلوکار علی ظفر ، اختر چنال سمیت دیگر آرٹسٹ بھی فن کا مظاہر ہ کریں گے۔