ریاست اپنا کام درست طریقے سے سرانجام نہیں دے پارہی مولانا شیرانی

0 186

کوئٹہ(امروز نیوز) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی اورسابق رکن قومی اسمبلی و سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ ریاست اپنا کام درست طریقے سے سرانجام نہیں دے پارہی موجودہ حکومت نے مغربی ایجنڈے کو تقویت دی ہے نوازشریف کے دور میں بلوچستان کو ترقیاتی منصوبوں بلخصوص سی پیک میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کی مطابق عمل درآمد ہونا چاہئے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اوبی سر شیرانی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان کو مکمل نظر انداز کیا گیا اس کی واضح مثال نواز دور میں ژوب ڈی آئی خان شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر افتتاحی تختی سے واضح ہو چکا ہے اب اس شاہراہ پر کام مکمل ہونے کو ہے اور عوام کو معلوم ہوگیا کہ یہ شاہراہ این ایچ اے نے بنائی ہے اور سی پیک کا منصوبہ نہیں ہے، بلوچستان میں نوازشریف کے دور سے اب تک کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت نے مغربی ایجنڈے کو تقویت دی ہے اور حکومت عوام کی خدمت اور حفاظت کو فرض نہیں سمجھتی ہے ریاست فلاحی ریاست بننے سے قاصر ہے انھوں نے کہا کہ مسلمان علماءدیوبند کے دعوت کو عام کریں مغربی قوتوں کے عزائم ناپاک ہے، مسلمان اپس میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں اور سچ اور جھوٹے لوگوں کا فرق کریں عوام کو چاہیے کہ وہ موجودہ حالات میں قوم کی رہنمائی کرنے والوں کو پہچان لیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل در امد نہیں ہوا ہے حکومت کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، اجتماع سے امان اللہ حریفال، مولوی فیض محمد شیرانی اور قاضی خوستی نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.