کوہلو میں جلد ٹیکنکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے : نصیب اللہ مری

0 26

کوہلو : صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری سے سیکرٹری کالج و ٹیکنکل حافظ عبدالماجد اور ڈائریکٹر ٹیکنکل ایجوکیشن انجینئر محمد رفق گیلانی کی ملاقات، گزشتہ روز ضلع کوہلوکا دورہ کرکے ٹیکنکل ایجوکیشن کالج کے قیام کےلئے سائیڈ کادورہ کیا ۔ ملاقات کی اور ضلع میں ٹیکنکل کالج کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ ضلع میں ٹیکنکل کالج کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اس لئے جتنی جلدی ممکن ہوا کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا ٹیکنکل ایجوکیشن کسی بھی معاشرے کے تعلیمی اور معاشی استحکام کی ضامن ہوتی ہے صوبے بھر کے نوجوانوں کوفنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے صوبائی حکومت صوبے بھر میں جدید ٹیکنکل ایجوکیشن کالجز کا قیام یقینی بنا رہا ہے تاکہ ہمارے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کے ذریعے ہنر سیکھ کر باعزت طریقے سے اپنے روز گار کرسکیں آج کے جدید دور میں فنی تعلیم کے اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر صوبائی حکومت ا قدامات اٹھارہی ہے تاکہ نوجوانوں کو بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم سے روزگار کا حصول بھی آسان ہو۔ اس سلسلے میں صوبے کے مختلف دور دراز اضلاع کے ساتھ جلد کوہلو میں میر گل خان مری کے نام سے منسوب ٹیکنکل ایجوکیشن کالج کاسنگ بنیاد رکھیں گے تاکہ ضلع کے نوجوان فنی تعلیم سے آراستہ ہوسکیں اس موقع پر میر نثار میری ، میر طور خان مری ،حاجی عبدالرحمن مری،میر دوست علی مری ودیگر موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.