بیٹے سالک نے میری اجازت سے شہباز شریف کو ووٹ دیا : چوہدری شجاعت

0 21

اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے ان کی اجازت سے ہی شہباز شریف کو ووٹ دیا۔

یاد رہے کہ 11 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں مسلم لیگ کے ق اراکین اسمبلی چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد اور وزیراعظم کے انتخاب میں ساتھ دینے پر چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

آج چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے شہباز شریف کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

اب اس حوالے سے چوہدری شجاعت کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم کے الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے اپنے ووٹ کے بارے میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ میرے مشورے اور مجھ سے پوچھ کر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.