وفاقی وزیر احسن اقبال نے احتساب عدالت سے بیرون ملک سفر کی اجازت مانگ لی

1 165

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے احتساب عدالت سے بیرون ملک سفر کی اجازت مانگ لی۔

ذوالفقار عباس نقوی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا کہ نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 26 اپریل کو مقرر ہے، رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں،ایک بار سفر کی اجازت دی جائے، ایک ہفتے میں واپس آ جاؤں گا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے وطن واپسی پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

1 Comment
  1. […] سے گورننس اینڈ آپریشنز بل پیش ہونے کا بھی امکان ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی بل میں ترمیم پیش کریں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.