فٹبالرفرزانہ بتول اوراداکار عدیل جاوید جیون ساتھی بن گئے شادی کی تقریب
فٹبالرفرزانہ بتول اوراداکار عدیل جاوید جیون ساتھی بن گئے
شادی کی تقریب کورونا وائرس کی وبا کے باعث سادہ انداز میں مکمل احتیاطی تدابیرکو مدنظر رکھتے ہوئے انجا م پائی
فٹ بال اور باکسنگ کی قومی پلیئر فرزانہ بتول اور نوجوان ابھرتے ہوئے اداکار و ماڈل عدیل جاوید جیون ساتھی بن گئے ۔
شادی کی تقریب کورونا وائرس کی وبا کے باعث سادہ انداز میں مکمل احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے انجا م پائی ۔
فرزانہ بتول کا کہناہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل کے میدان بند پڑے ہیں اور ہر کوئی گھر میں رہنے کی تلقین کرتا ہے تو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر بسا لیا ۔
ایک قومی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایتھلیٹ اور یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کی برانڈ ایمبیسیڈر فرزانہ بتول نے کہا کہ شادی گھروالوں کی مرضی سے ہوئی ہے ،
اللہ کا شکر ہے کہ مجھے اچھا جیون ساتھی مل گیا ، لاک ڈائون ختم ہوتے ہی کھیل پر دوبارہ توجہ مرکوز کرلوں گی۔