پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹرز کی رقم دگنی کرنے کا فیصلہ

0 137

کراچی”
نے ڈومیسٹک کرکٹرز کو دی جانے والی رقم دگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو علیحدہ کنٹریکٹ دیے جائیں گے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے بورڈ کے 5سالہ منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال ورلڈ ٹی20 کا انعقاد مشکل نظر آتا ہے.

اور یہ کھیل اور ہمارے لیے مالی طور پر بڑا نقصان ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹورنامنٹس کے بعد اراکین کو اچھی رقم ملتی ہے لیکن ورلڈ ٹی20 غیریقینی ہونے کی وجہ سے ہم ہنگامی منصوبے پر کام کر رہے ہیں، ہم بدترین صورتحال کے بارے میں سوچ کر پہلے سے منصوبہ بندی کر رہے ہیں.

اور اپنے اخراجات اور بجٹ کو کم کر رہے ہیں، ہم ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ڈومیسٹک سیزن میں ہم کھلاڑیوں کے لیے رقوم دگنی کردیں گے.

اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نئی کیٹیگری بھی متعارف کرائیں گے۔

جہاں تک ڈومیسٹک کرکٹ کی بات ہے تو وسیم خان نے کہا کہ گزشتہ سال کی گئی تبدیلیوں کے مطابق چھ ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ میں مدمقابل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم طویل المدتی پائیدار نظام بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ہم مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر اچھی کارکردگی دکھا سکیں،

مجھے معلوم ہے کہ گزشتہ سال ڈومیسٹک کرکٹ کے ماڈل پر تنقید کی گئی تھی لیکن کرکٹ بورڈ کی حیثیت سے کرکٹ کی بہتری کے لیے صحیح فیصلے کرنا ہمارا فرض ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.