مسلم لیگ ن کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفوچکر ہو گئی : شیخ رشید

0 66

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفوچکر ہو گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجرموں اور ملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ہے۔ ہمیں کم چائے پینے، آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی زیبائش کے لیے اضافی بجٹ لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفو چکر ہو گئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اور منی لانڈرز کی سرپرستی میں ہوگا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویر چوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی۔ جنہوں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی وہ ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاک فوج کو گالیاں دینے والے آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں کس منہ سے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.