پاکستان نے امریکی صدرٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط بھیج دیا

0 133

اسلام آباد حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیج دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو2026 کا نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈارکےدستخط سے روانہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دستخط سےخط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا گیا جس میں پاک بھارت جنگ بندی میں کردار، مسئلہ کشمیراجاگرکرنے پر اقدام کا ذکر ہے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.