سعودی عرب کا ایران میں امریکی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار

0 120

ریاض مملکت سعودی عرب نے اسلامی جمہوریہ ایران میں امریکی حملوں کے نتیجے میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب صورتحال کو نہایت سنجیدگی سے مانیٹر کر رہا ہے اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک خود پر قابو رکھیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر مناسب کردار ادا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.