چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 جولائی کو ہوگا

0 297

اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 جولائی کو ہوگا ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز کیلیے 5 ناموں پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور ہوگا، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید خان کو بھی سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور سندھ ہائی کورٹ کے ہی جسٹس شفیع صدیق اور جسٹس نعمت اللہ کے نام پربھی غور ہوگا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت چار ججز کے عہدے خالی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.