کوئٹہ شہر کے روایتی حسن کو بحال کرنے اور صفائی کی ابتر صورتحال میں بہتری کے لیے سردار صالح بھوتانی کی تجویز پر وزیراعلی بلوچستان نے 7 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے، دوستین خان جمالدینی

0 208

کوئٹہ سیکرٹری بلدیات دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے روایتی حسن کو بحال کرنے اور صفائی کی ابتر صورتحال میں بہتری کے لیے سینئر وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی کی تجویز پر وزیراعلی بلوچستان نے 7 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے، بارشوں اور سیلاب کے میں زیادہ نقصانات آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کے باعث ہوئے ہیں نالوں اور آبی گذرگاہوں پر غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے محکمہ بلدیات نیا قانون لارہا ہے، معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ کوئیٹہ کو ماضی کی طرح لٹل پیرس بنانے کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ سے تعاون کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری بلدیات دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ کویٹہ اور صوبے کے دیگر اضلاع میں نالوں اور آبی گذرگاہوں پر تجاوزات سے حالیہ مون سون بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، تاجربرادری اور زندگی کے دیگر طبقات کے لوگ محکمہ بلدیات کے عملے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کچرہ نالوں میں نہ پھینکیں، انھوں نے کہا کہ بلڈنگ کوڈ کے شعبے میں اصلاحات لانے کا مقصد تجاوزات کا خاتمہ اور ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔دوستین خان جمالدینی نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد محکمہ بلدیات کے چیف آفیسران اور دیگر عملہ اضلاع اور مونسپل کمیٹی کی سطح پر صفائی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور ریلیف کے کاموں میں انتظامیہ کے ساتھ متحرک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لسبیلہ، قلات، ڑوب، پشین، اوتھل اور دیگر اضلاع میں صفائی مہم کے لیے وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو اور سینئر وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی نے 4 کروڑ روپے کی رقم ریلیز کر دی ہے تاکہ تجاوزات کے خاتمے کیساتھ ، نالوں اور نکاسی آب اور آبی گذرگاہوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام کیا جاسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.