شہباز شریف کا امریکی صدر جوبائیڈن کا سیلاب زدگان کی حالت اجاگر کرنے اور ردعمل کی اپیل پر شکریہ

0 158

اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی حالت اجاگر کرنے اور ردعمل کی اپیل پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا سیلاب زدگان کی حالت اجاگر کرنے اور ردعمل کی اپیل پر شکریہ، سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کی مدد کیلئے ان کی آواز پر توجہ کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.