افغان قومی موومنٹ کا مطالبہ چمن پسنجر ٹرین کو روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے

0 159

چمن افغان قومی موومنٹ نے مطالبہ کیاہے کہ چمن پسنجر ٹرین کو روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے ہفتے میں صرف دو دن چلانے سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے افغان قومی مومنٹ کے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے سے پر زور اپیل کی گء ہے کہ چمن پسنجر ٹرین کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کے احکامات جاری کئے جائیں کوئٹہ سے لیکر چمن تک 145کلومیٹر کے سفر میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سفر کرتے ہیں جو عوام کیلئے ایک اسان پر سکون اور محفوظ ذریعہ امدو رفت ہے واضح رہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ کے سرحدی شہر چمن سے پسنجر ٹرین کوئٹہ سے روانہ ھو کر کئی اہم ریلوے اسٹیشنوں سے گزرتے ھوے چمن تک پہچتا ہے جس میں ہر ریلوے اسٹیشن پر سینکڑوں مسافر اترتے اور چڑھتے ہیں کیونکہ مسافروں کو بائی روڈ سفر کرنا بہت مشکل اور مہنگا پڑھتا ہے اس ضمن میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اے کیو ایم نے کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین کی روزانہ کی بنیاد چلانے کے بحالی کیلئے احکام بالا سے پر زور مطالبہ کیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.