آنے والے انتخابات میں بلوچستان سے بھرپور کامیابی حاصل کرینگے ، یوسف رضا گیلانی

0 304

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی کی سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جس طرح پارٹی مستحکم ہورہی ہے آنے والے انتخابات میں صوبے سے بھرپور کامیابی حاصل کرینگے صوبائی کابینہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے

میر چنگیز خان جمالی نے گزشتہ روز کراچی میں سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اس موقع پر احسان سومرو ودیگر بھی موجود تھے ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا میر چنگیز خان جمالی نے سید یوسف رضا گیلانی کو بلوچستان میں پارٹی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی روز بروز مزید مستحکم ہورہی ہے صوبے کے بڑے سیاسی نام پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بن رہے ہیں کارکنان پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے بھرپور محنت کررہے ہیںآنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی

اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کی صوبائی کابینہ کی کاوششوں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ میر چنگیز خان جمالی اور ان کی کابینہ بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے جس طرح اپنی خدمات پیش کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے مسائل کا نہ صرف ادار ک رکھتی ہے بلکہ ان کے حل کیلئے بھی موثر پالیساں مرتب کیے ہوئے ہیں ہمیں امید ہے کہ جس طرح اہل بلوچستان پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پر یکجا ہورہے ہیں آنے والے انتخابات میں بلوچستان سے بھرپور کامیابی حاصل ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.