تباہی سرکار پی آئی اے کے اثاثے اپنے دوستوں کو بیچ رہی ہے، شیری رحمان

تباہی سرکار پی آئی اے کے اثاثے اپنے دوستوں کو بیچ رہی ہے، شیری رحمان

اصفہانی ہینگر کی نجکاری سے ملکی ایئر لائن کو جہازوں کی مرمت کروڑوں روپے دے کر کرانی پڑیگی
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت کی جانب سے اصفہانی ہینگر کی سیل متعلق اعلان کے ردعمل میں کہا ہے کہ 70 کی دہائی میں تعمیر ہونے والے پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر کی نیلامی کی جا رہی، ادارہ نا صرف پی آئی اے طیاروں کی مرمت کرتا ہے بلکہ دیگر ملکوں کو بھی سہولت فراہم کر کے حکومت کو کروڑوں روپے کا فائدہ دے رہا،

یہ جہازوں کی مرمت کا ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے، اسےنیلام ہونے نہیں دیں گے۔سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جہازوں کی مرمت کرنے کا شعبہ اصفہانی ہینگر 70 کی دہائی میں قائم ہوا، اس ادارے میں جہازوں کی مکمل مرمت کی جاتی ہے، ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کو مرمت کی سہولت دے رہا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ادارہ حکومت کو کروڑوں پورے کا منافع دے رہا ہے، اصفہانی ہینگر کی نجکاری سے ملکی ایئر لائن کو جہازوں کی مرمت کروڑوں روپے دے کر کرانی پڑیگی۔

انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار پی آئی اے کے اثاثے اپنے دوست احباب کو بیچ رہی ہے۔ روزولیٹ کی طرح اصفہانی ہینگر کی بھی بندر بانٹ کی جا رہی۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تباہی سرکار اسلام آباد سے کراچی تک ملکی ادارے بیچنے کے اشتہار دے رہی، اپنے من پسند لوگوں کو فائدہ دینے کے لئے ملکی ادروں کی لوٹ سیل لگائی جا رہی ہے

۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تباہی سرکار اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے ادارے بیچ رہی ہے، یہ لوگوں کو نوکریاں دینے آئے تھے، ان ادارے بیچ کر بیروزگاری بڑھا رہے، شیری رحمان نے کہا کہ پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر کی نیلامی نہیں ہونے دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں