پشین انسداددہشتگردی عدالت کا مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم
کو ئٹہ (امروز نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت پشین نے کمسن بچے کے اغواءاور زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا پشین کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج مجید ناصر نو سالہ کمسن بچے کے قتل میں گرفتار مرکزی مجرم منیر احمد کو جرم ثابت ہونے پر دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنادیا عدالت نے ملزم کو جنسی زیادتی کیس میں 10 سال قید کی بھی سزا سنائی جبکہ گرفتار دوسرے شخص کو بے گناہ ثابت ہونے پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے مجرم منیر احمد نے پشین کے 9 سالہ محمد فرید کو زیادتی کرکے قتل کیا اور لاش قریبی نالے میں پھینک دی تھی