کورونا طویل عرصہ ہمارے ساتھ رہے گا،غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، عالمی ادارہ صحت

0 242

کوئٹہ (امروز نیوز)
جینوا :عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس آنے والے طویل عرصے تک کرہ ارض پر موجود رہے گا، بیشتر ممالک وبائی بیماری سے نمٹنے کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبریاسسنے کہا ہے کہ کچھ ممالک جن کے خیال میں یہ نیا کورونا وائرس قابو میں تھا وہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں ، جبکہ افریقہ اور امریکہ میں حالات پریشان کن حد تک خراب ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ نے کورونا کے حوالے سے تمام ممالک کو منصوبہ بندی کرنے کے لئے اچھے وقت میں ایک عالمی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔

امریکا نے اس کوروناکے حوالے سے عالمی ادارہ صحت پر غفلت اور جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے ڈبلیوایچ او کے سربراہ کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا جس کو ٹیڈروس گیبریاسس نے مسترد کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.