بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار کا اعتراف کر لیا

0 134

نئی دہلی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں امریکا نے کردار ادا کیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جے شنکر نے انکشاف کیا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے رابطے کیے، جبکہ دیگر ممالک نے بھی حالات بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ جب دو ممالک کشیدگی میں مبتلا ہوں تو دوسرے ممالک فکرمندی کا اظہار کرتے ہیں اور مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔

تاہم جے شنکر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اصل فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے امریکی کردار کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا تھا کہ جنگ بندی دوطرفہ تھی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی باضابطہ کردار ادا نہیں کیا۔

اس کے برعکس، ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 مئی کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی انہی کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.