وزیر اعلیٰ مریم نواز کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو دہشتگردوں کیخلاف اقدامات میں معاونت کی پیشکش

0 126

لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیااور خضدار میں سکول وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کواس مشکل گھڑی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف اقدامات میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔وزیراعلیٰ نے سانحے میں ہونے والے زخمی افراد کے علاج میں تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بلوچستان کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہید بچوں کے والدین کے دکھ کو محسوس کر سکتی ہوں۔وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.