اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

0 145

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقو ں میں آج موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ تیز/موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.