بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت دینے پر پیپلزپارٹی کا احتجاج

0 100

اسلام آباد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد سپیکر نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بات کرنے کا موقع دیدیا جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان سراپا احتجاج ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا، خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے بات کرنے کی کوشش کی تو سپیکر نے انہیں روک دیا۔

تاہم بلاول بھٹو کی تقریر کے بعدسپیکرقومی اسمبلی نے عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت دیدی،عمر ایوب کو بات کرنے کی اجازت دینے پر پیپلزپارٹی ارکان نے احتجاج کیا،سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ آ پ دل بڑا کریں۔

پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی سپیکر ڈائس کے قریب پہنچ گئے،حکومتی ارکان پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کو مناتے رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.