پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج)سے شروع ہوگا

0 242

سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

کولمبو پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج)اتوار سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ،انجری کے شکار شاہین آفریدی کو آرام کروایا جائے گا۔قومی ٹیم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے سبب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم اسکواڈ کے ہمراہ آئی لینڈ میں ہی رہیں گے۔قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میچ میں عبداللہ شفیق اور بابراعظم کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں 3 نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.