ایشیا کپ میں شرکت کے لئے شاہینوں نے دبئی میں پڑاؤ ڈال دیا

2 207

اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا ہے۔

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد دبئی پہنچ گئی ہے جہاں وہ ایشیا ٹی 20 کپ میں حصہ لے گی۔

ٹیم میں شامل افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی لاہور سے دبئی پہنچیں گے جب کہ انگلینڈ میں کھیلے جارہے ایونٹ دی ہنڈریڈ میں مصروف محمد حسنین لندن سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔

ایونٹ کا آۃاز 27 اگست سے ہورہا ہے جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

2 Comments
  1. […] دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ڈیجیٹل شو کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔ […]

  2. […] دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.